سعودی حکومت نے حرم شریف کی توسیع مکمل ہوتے ہی خانہ کعبہ کے طواف کے لئے بنائے گئے عارضی مطاف کو ہٹانے کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومتی بیان کے مطابق مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کا توسیع منصوبہ مکمل ہو گیا ہے اور اب خانہ کعبہ کے طواف کے لئے قائم کیا گیا عارضی مطاف ہٹایا جا رہا ہے۔
style="text-align: right;">اس سلسلے میں یکم جمادی الاول سے30جمادی الاول کا وقت مقرر کر دیا گیا ہے اور مستقل مطاف کی توسیع کے بقیہ کام کو مزید تیز تر کر دیا گیا ہے۔
ہٹایا جانے والا مطاف دو سال پہلے تعمیر کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں حجاج اور عمرہ زائرین کو بے پناہ سہولت رہی خاص کر معذور افراد اس مطاف سے سب سے زیادہ مستفید ہوتے رہے جنھیں طواف کے دوران مطاف پر ترجیح حاصل تھی